رانا وحید ،نوائے وقت
پاکپتن:782 ویں عرس بابا فریدؒ کے بہترین انتظامات کےلیے خاتون ڈپٹی کمشنر پاکپتن متحرک ہو گئیں
پاکپتن:ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر عرس بابا فرید کے انتظامات کو بہترین بنانے کےلیے تمام تیاریوں کی مانیٹرنگ خود کررہی ہیں
ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر دربار پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر دربار شریف کا دورہ کررہی ہیں
ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے محکمہ بلڈنگ کے عملہ کو بھی ہدایت کی کہ درگاہ پر جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عرس انتظامات بہترین ہوسکیں
ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے عرس سے قبل ہی عرس پلان کو حتمی شکل دے دی۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی انتھک کاوشوں سے امثال عرس بابا فرید کے انتظامات مثالی ہوں گے،شہریوں کا اطمینان کا اظہار۔