حادثے میں بابر علی اور محمد شہباز جاں بحق جبکہ ان کے دیگر 5 ہموطن زخمی ہو گئے تھے
محمد الیاس قادری
فیرارا/اٹلی : رواں ہفتے فیرارا کے قریب کار کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی ہموطنوں محمد شہباز اور بابر علی کی نماز جنازہ اتوار 23 جون کو صبح 10 بجے Cona ہسپتال فیرارا کے احاطے میں ادا کی جائیگی، یاد رہے کہ اٹلی میں پورتومیجوے اور قریبی علاقوں میں مقیم 7 پاکستانی عیدالاضحٰی سے اگلے روز کھیتی باڑی کے کام سے چھٹی کے بعد ایک کار میں سوار ہو کر گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ کار بے قابو ہو کر سڑک سے ملحقہ نہر میں جاگری، اس المناک حادثے میں ایک کار سوار پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ایک اور شدید زخمی ساتھی ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، جن کی بعد میں محمد شہباز اور بابر علی کے نام سے شناخت کی گٸی، راستے میں دم توڑ گیا، حادثہ پورتوویرارا کی سڑک پر پیش آیا، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز کی مدد سے فیرارا اور بولونیا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا, مرحومین کے جسد خاکی پاکستان بھجوانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔