بیوروچیف ڈان ٹی وی کی بھیجی گیی خبر کا اپ ڈیٹ
ڈان ٹی وی نیوز
ساہیوال/ کمیر :پاکستان کے ایک عام شہری احمد یار سامورنے ڈان ٹی وی کو بتایا ہے کہ کل تھانہ کمیر کے پاس پولیس کے ھاتھوں مارے جانیوالے مقتول کے لئے احتجاج کرنے والے جن پانچ لوگوں کو پولیس کی جانب سے سیدھے فائر لگے ان میں سے 154۔ 9 ایل شاہ مراد کے رہائشی محمد اعجاز کالیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے اللہ کو پیارے ھوگئے۔
انا للہ وانا اليه راجعون
احمد یار سامورنے ڈان ٹی وی سے ہلاک ہونے والے کی میت کی فوٹو بھی بھیجی ہے
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کمیر امتیاز نون نے بے غیرتی کی حد کردی۔
یاد رہے کہ اس واقعہ کی مفصل خبر اور ویڈیو، ساہیوال بیوروچیف ڈان ٹی وی رانا وحید احمد نے بھیجی تھی