سدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت

پشاور:ضلع کرم کے علاقے سدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید سپاہی ہارون ولیم کی اخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ائی ایس پی ار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، ارمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلی سول اور فوجی افسران نے بھی شرکت کی یادرہے کہ گزشتہ روزخیبر پختون خواہ کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں دوران ڈیوٹی فوجی اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ اس دھماکے میں 33 سالہ حوالدار عقیل احمد 30 سالہ لنس نائک محمد طفیل 24 سالہ سپاہی انوش روفون 26 سالہ سپاہی محمد اعظم اور 29 سالہ سے سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں ضلع کرم سدہ میں آرمی کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی تھی جس میں، 5 آرمی کے جوان شہید ہوگئےتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں