محمد ناصر غلزاءی ، نوائےوقت
اسلام آباد:
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے خیبرپختونخواہ بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔
جس میں خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق مہمند، احمد فاروق خٹک سابق وائس چیئرمین، سید امجد شاہ اور طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل بھی شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انظمام کے بعد پشاور ہائی کورٹ کی اضافی آسامیوں کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
توقع ہے اس فیصلے سےخیبر پختونخواہ کے عوام کے لئے انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔