ڈی سی ساہیوال صائمہ علی کا عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

رانا وحید احمد،نوائے وقت

ساہیوال: ڈی سی ساہیوال صائمہ علی نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔اپنے بچوں اور گھر والوں کو چھوڑ کرجس محنت اور لگن سے آپ لوگوں نے ضلع بھر کی صفائی کے لیے کام کیا وہ قابل ستائش ہے ۔عید الضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کی صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ضلع کونسل ہال میں ایک خصوصی تقریب ہوءی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی تھیں ۔تقریب میں سی او ضلع کونسل ایکسیئن ضلع کونسل،ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف،سب انجنیئر چوہدری ندیم مبین، سب انجنیئر ملک منور حسین،بلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد ریاض کھتران،انفورسمنٹ انسپکٹر ملک زیارت،میٹ رانا محمد انور منج،میٹ چوہدری اسد سمیت ورکرز کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے عید کے تینوں روز ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنانے پر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہے ،جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی فرد واحد کی کامیابی نہیں بلکہ ہم سب کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر اپنے بیوی بچوں اور گھر والوں کو چھوڑ کر جس محنت اور لگن سے آپ لوگوں نے ضلع بھر کی صفائی کے لئے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع کونسل کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے کام جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں