نوائے وقت پولیٹیکل رپورٹر
آرمینیا :اسرائیل کی مخالفت کے باوجود یورپی ملک آرمینیا نے سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں فوی جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اسرائیل تنازعے کے دو طرفہ حل کے حق میں ہیں۔
غزہ جنگ کے دوران گزشتہ ماہ یورپی ممالک سپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔
آرمینیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ’بین الاقوامی قانون، قوموں کی برابری، خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آرمینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے آرمینیا حقیقی دلچسپی رکھتا ہے۔‘