پشاور: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ ،کیی مقامات پر کیک کاٹے
محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت
پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پشاور میں کئی مقامات پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ منائی اور کیک کاٹے۔ پشاور پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی کی قیادت میں جبکہ قریبی علاقے لنڈی ارباب میں جانزیب اجر کی رہائش گاہ پر مصباح الدین خان فخر علم خان خلیل اور دیگر کی قیادت میں بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو عوام میں مقبول ترین جمہوری لیڈر تھی اور انہوں نے اپنی زندگی کا نظرانہ دے کر ملک میں جمہوریت کے لیے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی جمہوری قوتیں اگے اتی ہیں تو ان کا راستہ روک لیا جاتا ہے تا ہم پیپلز پارٹی کے جی ایل اے کارکن کبھی بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اج بھی پاکستان میں کوئی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے تعاون اور حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔