ساہیوال تھانہ کمیرمیں نہر سے لاش ملنے پر ورثاء کا مقامی پولیس کے خلاف احتجاج، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا نوٹس ، ایس ایچ او معطل ،انویسٹی گیشن محمد طاہر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل

رانا وحید احمد ، نوائے وقت

ساہیوال: ساہیوال تھانہ کمیر کے علاقہ میں نہر سے ایک شخص کی لاش ملنے پر ورثاء نے مقامی پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزادنے نوٹس لے کر ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ ورثاء سے درخواست طلب ۔قانون کے مطابق کاروائی کیے جانے کی یقینی دہانی۔ اس سے قبل لواحقین نے ساہیوال عارف والا روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اور تھانے کے باہر شدید احتجاج کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے الٹا ہم پر دہشت گر دی کا مقدمہ درج کر دیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ کمیر کے علاقہ میں نہرسے ایک شخص کی لاش ملنے پر ورثاء کے مقامی پولیس کے خلاف احتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے ورثاء سے درخواست طلب کر لی اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تا کہ جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں علاوہ ازیں شر پسند عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی جبکہ قانونی کی بالادستی اولین فریضہ ہے۔دونوں جاں بحق ہو نے والے نوجوانوں کو 154/9.Lمیں الگ الگ سپرد خاک کر دیا گیاپولیس نے 302کا مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں