بیروت ایرپورٹ پر ’ہتھیاروں کا ذخیرہ‘: لبنان نے برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کی رپورٹ مسترد کر دی

اشتیاق ٹونی

لندن:لبنان نے اتوار کو برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ’حزب اللہ بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہتھیار ذخیرہ‘ کر رہی ہے۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اتوار کو لبنان کے قائم مقام وزیر برائے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ علی حمیہ بیروٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی موجودگی کو مسترد کیا ہے۔

علی حمیہ نے پیر 24 جون کی صبح 10 بجے بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’جائزے کے لیے سب کو دعوت دی ہے۔‘

این این اے کے مطابق علی حمیہ نے ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا ملک اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔‘

دوسری جانب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے بھی اتوار کو اپنے ایک بیان میں برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں ’ایاٹا کے نامعلوم ذرائع سے منسوب‘ بیان کو غلط قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں