رانا وحید احمد،نوائے وقت
اوکاڑہ:تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں اغواء کے بعد خاتون قتل کر دی، ملزم کوگرفتارکر لیا ،خاتون کی لاش 28/2R میں کماد کی فصل سے برآمد ہوئی،
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے شواہد جمع کرکے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے
13 جون 2024 کو خاتون کے بیٹے سید گوہر فرید کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا
ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے خاتون کے اغواء کا نوٹس لے رکھا تھا ،ڈی پی او کی ہدایت پر محمد اجمل سعید ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ. چوہدری محمد سرور، انسپکٹر ایس ایچ او صدر اوکاڑہ اور انچارج انویسٹیگیشن محمد شفیق انسپکٹر تھانہ صدر اوکاڑا پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ تھی
صدر اوکاڑہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم شہزاد کو کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے انکشاف پر لاش برآمد ، قاتل شہزاد مقتولہ مقصوداں بی بی کا عزیز ہے
مقتولہ کے بیٹے کا رشتہ دیکھنے کے بہانے لے جا کر اغواء کیا. اغواء کرنے کے بعد گلہ دبا کر خاتون کو قتل کر نے کے بعد نعش کو فصل کماد میں پھینک دیا تھا
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مقتولہ کے ناجائز تعلق کے شبہ میں قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ،
ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اغواء کا معمہ حل کرنے اور قتل کو ٹریس کرنے پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے