جماعت اسلامی نے عوام کے حقوق کے لیے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کر دیا،طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال اورحافظ نعیم الرحمن کا احتجاجی ریلی سے خطاب

رانا وحید احمد،نوائے وقت

ساہیوال: مہنگی بجلی،طویل لوڈ شیڈنگ،عوام دشمن بجٹ کیخلاف ملک گیر مظاہرے کیے،
جماعت اسلامی نے عوام کے حقوق کے لیے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کر دیا
قوم مایوس ہونے کی بجائے ظالم اشرافیہ سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے،
پنجاب میں دفعہ 144انگریزوں کا عطاکردہ قانون ہے،
حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کرلیں
بجلی بلوں کی صورت میں بجلی بموں نے عوام کی زندگی عذاب کردی ہے،
شہاز شریف عرصہ دراز سے لوڈشیڈنگ خاتمے کے جعلی اعلانات کررہے ہیں،
ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نوراکشتی جاری ہے،
روٹھنے منانے کی ڈرامہ بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں،
ڈاکٹر حافظ عمر فاروق بزمی امیر زون ،میاں رحمت اللہ وٹو نائب امیر ضلع ،ڈاکٹر طاہر سراج نائب امیر ضلع ،رانا زاھد فاروق صدر کسان ،مرزا عاطف صدر لیبر
قمر بلوچ سیکرٹری یوتھ ،میاں رفیق رشید امیر زون بھی ھمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں