سپورٹس رپورٹرنوائے وقت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے اور گذشتہ سال انڈیا میں ورلڈ کپ کے دوران سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا ’بہترین انتقام‘ لیا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ افغانستان نے آسٹریلیا کو کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے۔
گلبدین ںائب نے 20 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے افغانستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنی شاندار پرفارمانس کے لیے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے قابلِ ذکر کھلاڑی گلین میکسویل رہے، انھوں نے 59 رنز بنائے ۔
گذشتہ سال ورلڈ کپ کے میچ میں میکسویل نے ڈبل سنچری بنا کر افغانستان کے خلاف اپنی ٹیم کو میچ جتوایا تھا۔