گھر سے ناراض ہو کر نکلنے والی بچی کو ڈولفن نے نے بازیاب کرا لیا

شہزادہ عالمگیر نوائے وقت

لاہور:رائیونڈ روڈ گھر سے ناراض ہو کر نکلنے والی بچی کو ڈولفن نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈولفن ٹیم نے لاوارث بچی کی اطلاع دی تو سیکٹر انچارج بھی موقع پر پہنچ گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق سیکٹر انچارج نے 14 سالہ تنیشہ کو اپنی تحویل میں لے کر گھر والوں کی تلاش شروع کر دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 14 سالہ تنیشہ ڈانٹنے پر گھر سے نکلی تھی۔
سیکٹر انچارج نے بچی کے گھر والوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈھونڈ نکالا۔

بچی کی تصدیق کے بعد تنیشہ والدہ شبانہ بی بی کے حوالے کر دیا۔
اپنی لخت جگرکے ملنے پر والدہ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ڈولفن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی ڈولفن نے کہا ہے کہ بیٹیاں اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں،والدین انکے ساتھ پیار، اور نرمی سے پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں