جا تجھ کو سکھی سنسار ملے،………..سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار اور دوست ظہیر اقبال سے شادی کر لی

نوائے وقت شوبز رپورٹر

ممبی:معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

سوناکشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ڈان ٹی وی کے مطابق شادی کی سادہ سی تقریبات ممبئی میں سوناکشی سنہا کے حال ہی میں بیندرا میں خریدے گئے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں