لاہور تھانہ شاہدرہ پٹھا منڈی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ،ایک ہلاک ،ایک زخمی ،دو فرار

شہزادہ عالمگیر رپورٹر ڈان ٹی وی

لاہور تھانہ شاہدرہ پٹھا منڈی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاہدرہ نے ناکہ لگایا ہوا تھا ۔کہ 4 موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کا نام جمیل ولد حنیف بتایا جاتا ہے۔ زخمی ناصر ولد حنیف جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دوملزم بھاگ گئے ہیں ۔ان کو پکڑنے کے لیے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مزید کاروائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں