وسطی امریکی ملک نیکاراگوا نے افغانستان میں اپنا سفیر مقررکر دیا، سفارتی طور پر تنہا طالبان حکومت کے لیے ایک غیرمعمولی اقدام

پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت

کابل:افغانستان کے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وسطی امریکی ملک نیکاراگوا نے افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے جو سفارتی طور پر تنہا طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔
مائیکل کیمبل جو اس وقت چین میں نیکاراگوا کے سفیر ہیں، بیجنگ میں اپنے دفتر سے اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
حکومت کے حامی نیوز آؤٹ لیٹ ای ایل 19 ڈیجیٹل کے مطابق نیکاراگوا کے نائب صدر روزاریو موریلو نے جمعے کو کہا کہ ’ہم امارت اسلامیہ افغانستان، عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھی مائیکل کیمبل کو یہ اعزاز دیا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں