کرکٹ ورلڈ کپ 2024: ویسٹ انڈیز باہر، جنوبی افریقہ 10 سال بعد سیمی فائنل میں

نوائے وقت سپورٹس رپورٹر

ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر جبکہ جنوبی افریقہ نے 10 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس کے تحت 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف دیا گیا، جو اس نے پانچ گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

انٹیگوا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گذشتہ روز انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ناک آؤٹ کی صورت حال اختیار کرگیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اپنی بیٹنگ پر نظر ڈالے گا جس کی وجہ سے وہ آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، ابتدائی دو وکٹیں صرف پانچ رنز پر گرگئیں، شائے ہوپ صفر اور نکولس پورن ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کرک انفو کی فردوس مونڈا جنوبی افریقہ کے بارے میں لکھتی ہیں کہ تمام شواہد ایک ایسی ٹیم کی قسمت میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو اتنے عرصے سے آئی سی سی ٹرافی کی خواہش رکھتی ہے لیکن حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں