گل گھوٹو کی بیماری جانوروں میں عام ہو گئی،غریب کسان کے دس جانور مر گئے

رانا وحید احمد ،نوائے وقت

ساہیوال: ساہیوال کے دیہاتوں میں گل گھوٹو کی بیماری جانوروں میں عام ہو گئی محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ڈاکٹروں اور عملہ نے آنکھیں بند کر لیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوٹس لیں۔
گزشتہ روز 94 نائن ایل ایک ہی غریب کسان کے دس جانور گل گھوٹو سے مر گئے ۔آج ایک اور غریب کسان کے تین جوان جانور، ایک کٹا ایک وچھی اور ایک جھوٹی گل گھوٹو سے مر گئے ہیں، جن کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے ساہیوال میں چار دن میں لاکھوں کروڑوں روپے کے غریب غرباء کے جانور مر چکے ہیں۔ ان وٹنری ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے سرکاری جانوروں کے اسپتالوں کے باہر حیوانات کلینک اور میڈیکل سٹور بنا رکھے ہیں جو بیماری کے کنٹرول اور دیگر جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے توجہ نہیں دے رہے ہیں جبکہ کے غریبوں کے جانور بیماری سے مرنے پر غریب کسان دھاڑیں مار مار رو رہے ہیں کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ان محکمہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں ڈیوٹیاں چیک کریں اور زمداران کو محکمہ جات سے فلفور ہٹائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں