انڈیا میں زہریلی شراب پینے سے 56 ہلاکتیں، 117 ہسپتال میں زیرعلاج

نوائے وقت نیوز

تامل ناڈو :انڈیا میں مقامی طور پر تیار کردہ زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے، جبکہ 117 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گذشتہ ہفتے جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کالاکوریچی میں سینکڑوں لوگوں نے مقامی طور پر تیار کردہ شراب پی جس میں میتھانول ملایا گیا تھا۔
انڈیا میں ہر سال سینکڑوں لوگ گلی محلوں میں تیار کی جانے والی سستی الکحل سے مر جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں