غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات ،3 سگی بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:خانیوال کے نواحی گاؤں تھانہ صدر کبیر والا میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات۔ بیٹے نے غیرت کے نام پر گھر کی تمام عورتوں کو قتل کردیا۔ قتل کی لرزہ خیز واردات خانیوال میں تھانہ صدر کبیر والا کے علاقے میں پیش آئی ۔جہاں ملزم نے کھیت میں کام کرتی تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ماں کو گھر آ کر مار ڈالا۔ پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے تک ملزم فرار ہوچکا تھا۔ مقتولین میں پندرہ سالہ حلیمہ، بیس سالہ آمنہ، بائیس سالہ ثمینہ اور پچاس سالہ ماں حسینہ بی بی شامل ہیں۔پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے اور لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں