متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کر دی

حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نیک شگون ہے،ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری

رانا وحید احمد ،نوائے وقت

ساہیوال:متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نیک شگون ہے۔یہ بات ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پولیس،فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہداٗ کے ساتھ ہیں۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔یہ آپریشن ملک میں امن کے قیام تک جاری رکھا جائے۔فاٹا اور خیبرپی کے کے بعض علاقوں میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کے واقعات میں ایک بار پھر شدت آئی ہے۔پاک فوج کے جوانوں، سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پارلیمنٹ میں اس ضمن میں ان کیمرہ سیشن پہلے بھی ہو چکے ہیں، اب بھی بلانے میں کوئی قباحت نہیں، پارلیمنٹ کی تائید سے اسے مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں