آیرش حیات
لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکوکو رواں ماہ لندن جانے والی ایک پرواز سے انھیں آف لوڈ کیا جانا تھا تاہم اب ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں ملکو کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر کسی شخص کا نام وزارت داخلہ کی اس فہرست میں آتا ہے تو اس پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی ہوتی ہے۔