پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 ہزار کلو گرام فنگس زدہ مربہ جات تلف کردیے،ایف آئی آر درج ، ایک شخص کو گرفتار

رانا وحید احمد، نوائے وقت

ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں کلو گرام فنگس زدہ مربہ جات کی سپلائی ناکام بنادی، 5 ہزار کلو گرام فنگس زدہ مربہ جات تلف کردیے، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، فوڈ پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی چک 119 نائن ایل اڈہ کمیر میں مربہ اینڈ اچار یونٹ پر کی گئی۔ مختلف پھلوں کے فنگس لگے مربہ جات کو کیمیکلز ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔ مضر صحت مربہ جات پیک کرکے مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیے جانا تھا۔ غیر معیاری خوراک تلف کرکے مالکان کیخلاف تھانہ کمیر میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل سازی میں ملوث عناصر کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کسی بھی غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں