نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا
فرحان اختر
ٹورنٹو: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوگیا، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کے کینیڈا میں اب تک غائب ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
ڈان ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہونے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتا ہوگیا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔
نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتا مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ لاپتا فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔