ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا روزانہ پر ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

رانا وحیداحمد، نوائے وقت

ساہیوال:وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او آنے والی سائلہ معذور بوڑھی عورت کے پاس اس کی فریاد سننے خود پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سائلین کی میرٹ اور فوری داد رسی کے عمل کو نا صرف یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ در خواستوں پر فالو اپ بھی لیا جارہا ہے۔انہوں نے شہریوں کو کہا کہ آپ جرائم پیشہ عناصر کی سر پرستی کرنے والے پولیس افسران کے متعلق بھی شہری سیف سٹی کرائم سٹاپ نمبر03372332489پر معلومات دے سکتے ہیں اور آپ کی شناخت ہر صورت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں