کوءی تو چارہ گر ہو:ابلتے گٹروں کے پانی سے لوگ ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور

رانا وحید احمد ،نوائے وقت

ساہیوال:ساہیوال کے علاقہ پیپلز کالونی گلی نمبر 9،مور والا چوک،دھوبی محلہ،فر نیچر بازار،پاشا سٹریٹ،بیرون سوڑی گلی،بھٹو نگراورمسلم بن عقیل کالونی کی سڑکوں پر گٹروں کا گندا پانی شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ اہل علاقہ کا فوری صفائی ستھرائی کا مطالبہ۔ سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے گلیاں گندے پانی کے تالاب میں تبدیل شہریوں میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ۔ ہزاروں افراد شدید مشکل اور پریشانی کا شکار ہوکر انتہائی ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور۔ گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے. سیوریج کا گندہ پانی واٹر سپلائی کی لائنوں میں شامل ہو رہا ہے جس سے متعدد بیماریاں عام ہونے کے ساتھ وبائی امراض کا شکار ہیں۔شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے فوری صفائی ستھرئی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں