گھر میں گھس کرحملہ ، فائرنگ سے گھر کے 10 افراد جان بحق چار خواتین اور پانچ معصوم بچے بھی شامل

محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت

پشاور:نواحی علاقہ بڈھ بیر میں گھر میں گھس کرحملہ، فائرنگ سے گھر کے 10 افراد جان بحق چار خواتین اور پانچ معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے انے والی اطلاع پر چار سے پانچ لوگوں کی فائرنگ سے جانبحق ہونے کی اطلاع تھی تاہم وقوعہ پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ دو بچے زخمی بھی تھے ۔جان بحق ہونے والوں میں مسمات ج زوجہ ملک امان مسمت س زوجہ اشفاق مسمت ع زوجہ اشفاق مسمات ج دختر سالی بچوں میں انفال اقراء ،افغان، لبابہ شامل ہیں۔قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں