آئی جی پنجاب کی سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرموں کی سرکوبی کرنے والی پولیس ٹیموں کی حوصلہ افزائی

شہزادہ عالمگیر، نوائے وقت

لاہور:آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرموں کی سرکوبی کرنے والی کرائم فائٹر پولیس ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے بہادر افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں،

ضلع ڈیرہ غازی خان کی 04 ، لیہ کی 07 ، راجن پور کی 05، مظفرگڑھ کی 07 ٹیموں کی انعامات سے حوصلہ افزائی کی،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زیادتی کیس کے ملزم کو عدالت سے سزائے موت دلوانے پر سب انسپکٹر آسیہ سرفراز اور ٹیم کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا،

ہنی ٹریپ کے ذریعے خطرناک ملزمان کو بلوچستان سے گرفتار کرنے پر لیڈی کانسٹیبل ثمرین زمان کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا گیا،

اغوا برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری، مغوی محمد ندیم کی بحفاظت بازیابی پر انسپکٹر محمد رمضان کو تعریفی سند اور انعام سے حوصلہ افزائی کی گیی،

تین بچیوں کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کرنے پر سب انسپکٹر صابر کلاسرا کی تعریفی سند و انعام سے حوصلہ افزائی۔

17 مقدمات میں مطلوب خطرناک کچہ کریمنل سیف اللہ کھرکانی کو ساتھی سمیت کیفر کردار تک پہنچانے پر سب انسپکٹر ظہیر الدین و ٹیم کو تعریفی اسناد و انعامات دیے۔

200 سے زائد اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور 37 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد آمد کرنے پر سب انسپکٹر کرم الہی کو تعریفی سند و کیش انعام دیا گیا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔

منظم جرائم کے خاتمے اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے جذبہ جہاد اور خدمت خلق سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب، اے آئی جی ڈسپلن ، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں