تاجکستان کی سومون ایئر نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا، پہلی پرواز 27 جون کو اسلام آباد سے تاجکستان کے شہر دوشنبے کے لیے روانہ ہوگی

ایوی ایشن رپورٹر نوائے وقت

اسلام آباد :تاجکستان کی سومون ایئر نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے اور پہلی پرواز 27 جون کو اسلام آباد سے تاجکستان کے شہر دوشنبے کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے دوشنبے جانے والے مسافروں کے لیے ون وے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی ہے۔
سومون ایئرلائن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق تاجکستان کی سومون ایئرلائن روس، یورپ، متحدہ عرب امارات، انڈیا، ترکیہ، چین، افغانستان اور ازنکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں