جنگل میں بھی ایسا نہیں ہوتا،کہاں ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز؟،ہربنس پورہ سے آئے ہوئے ثقلین علی پرتشدد، پروٹے، مونچھیں مونڈ دیے ، ٹنڈ کردی

شہزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: موبائل چوری ہونے کے رنج پر ہربنس پورہ سے آئے ہوئے ثقلین علی کے پروٹے، مونچھیں مونڈ دیے اور ٹنڈ کروادی اور تشدد کرتے رہے۔ پولیس گھڑیلا نوالہ ضلع فیصل آباد نے با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ثقلین کی والدہ اور تقلین نے بتایا کہ میں اپنے ماموں کو لاہور سے ملنے کیلئے آیا توگھڑیلا نوالہ کے ملزمان عمران نائی ، میاں زاہدہ تنظیم ، شیر زمان اور غلام مصطفیٰ نے مجھے رکشہ سے اتار کر زدوکوب کیا۔ گھونسوں اور مکوں سے مارتے رہے ۔بعد میں عمران نائی کے حمام پر لے جا کر میری ٹنڈ کروادی۔ پروٹے اور مونچھیں بھی صاف کردیں۔ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔بااثر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں