لاپتہ ہونے والے 3بچوں کی لاشیں بی ڈی اے نہر سے برآمد

محمد ناصر غلزاءی ، بیوروچیف

پشاور:علاقے ریگی للمہ سے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے 3بچوں کی لاشیں بی ڈی اے نہر سے برامد ہو گئی ہیں۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ ناصر باغ پولیس کو رات مسمی ہدایت اللہ ولد حمید اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گھر سے تین بچے کھیل کود کے لیے نکلے جو تاحال گھر واپس نہیں ائے۔ جس پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفشیش کا اغاز کیا گیا۔ ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق کے مطابق آج ورثا کو اپنے بچے بیان اللہ ولد زاہد عمر 12 سال ، حسن ولد اسرار عمر اٹھ سال ،،یوسف ولد زاکراللہ کی نعشیں پی ڈی اے ریگی للمہ نہر سے ملی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں