یہ خبر ساہیوال میں ڈان ٹی وی کے بیوروچیف رانا وحید احمد نے فایل کی تھی ،جسے منگل 25 جون کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا
نوائے وقت رپورٹ
ساہیوال:کارپوریشن کے افسروں نے ڈان ٹی وی کی خبر پر ایکشن لے لیا۔برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اخبار اور نیوز پیپر آف دی ایر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے روزنامی نواءے وقت ، انگلش اخبار ڈیلے ڈان اور ڈان ٹی وی نے ،،ساہیوال کے علاقہ پیپلز کالونی گلی نمبر 9،مور والا چوک،دھوبی محلہ،فر نیچر بازار،پاشا سٹریٹ،بیرون سوڑی گلی،بھٹو نگر،مسلم بن عقیل کالونی کی سڑکوں پر گٹروں کا گندا پانی شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا اہل علاقہ کا فوری صفائی ستھرائی کا مطالبہ،، کی خبر چلائی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سیوریج کے گندے پانی کی صفائی کا کام شروع کردیا۔ شہریوں نے گندے پانی کی صفائی پر ڈان ٹی وی کو سراہا۔ یہ خبر ساہیوال میں ڈان ٹی وی کے بیوروچیف رانا وحید احمد نے فایل کی تھی ،جسے منگل 25 جون کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا ۔