محرم الحرام کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان، روائتی و لائسنسی پروگراموں کے علاوہ محرم کے دوران کوئی نیا جلوس یا پروگرام منعقد نہیں ہو سکے گا، ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید

رانا وحید احمد ، نوائے وقت

ساہیوال: آر پی او نے ریجن کے تینوں اضلاع کو محرم الحرام کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان بنانے کا حکم دے دیا، روائتی و لائسنسی پروگراموں کے علاوہ محرم کے دوران کوئی نیا جلوس یا پروگرام منعقد نہیں ہو سکے گا،محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اولین ترجیح ہو گی، کسی قسم کی شر انگیزی اور نفرتوں کی چنگاری کو کسی صورت نہیں سلگنے دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے24/7پولیسنگ کو جاری رکھتے ہوئے ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال اوکاڑہ اور پاکپتن کے پولیس افسران کو محرم الحرام کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان کی تیاری کے احکامات دیتے ہوئے کیا،آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ جس طرح عید الضحیٰ کے مقدس تہوار پر ریجن بھر میں قابل رشک امن قائم رہا ہم نے اس کے تسلسل میں محرم کے دوران بھی امن وامان کے قیام و استحکام کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں ”کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں،اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں“ کی پالیسی پر عمل کر کے قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا،جن افراد کا نام ضلع بندی کی لسٹ میں شامل ہو گا انہیں متعلقہ ضلع میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،جن افراد کا نام زبان بندی کی لسٹ میں ہوگا انہیں متعلقہ ضلع میں کسی مقام پر کسی صورت خطاب نہیں کرنے دیا جائے گا،جو کوئی ان احکامات کی خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا،گرفتاریاں ہوں گی،مقدمات درج ہوں گے،آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں