مراتب علی
فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فحاشی کے مرتکب ہونے والے دو تھیٹرز کو سیل کر دیا گیا۔
پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے تھیٹرز کے خلاف کارروائی کی، جس کے بعد منروہ تھیٹر اور منروہ گولڈ تھیٹر کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا۔
اس حوالے سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے کہا کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ تفریحی سرگرمیوں کی آڑ میں فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔