رانا وحید احمد بیورو نوائے وقت
ساہیوال:یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں احتجاج اور جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد اجلاس کے ایجنڈا پوائنٹس پر بحث اور غور غوض کے بعد درج ذیل نقات کی منظور کی دی گئی
ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس پانچ فیصد 2023 اور 25 فیصد 2024 ملازمین کی تنخواہوں میں ماہ جولائی سے شامل کیا جائے تاکہ ملاز میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں اخراجات آسانی سے پورے کر سکیں .
تمام سٹاف گریڈ ایمپلائز کو وفاقی یونیورسٹیز اور وزارتوں میں رائج BPS پر منتقلی کے فوری احکامات جاری کروائے جائیں ۔
دوران ملازمت وفات پانے والے ملاز مین کے بیٹا یا بیٹی یا بیوی کو یونیورسٹی میں تعلیم کے مطابق ملازمت دی جائے۔ فوت ہونے والے ڈرائیور ممتاز کے بیٹے وقاص اور محمد اعظم ڈرائیور کی کے بیٹی ملائکہ اعظم کو فوری ملازمت کے احکامات جاری کیئے جائیں ۔
یونیورسٹی سٹاف گریڈ ایمپلایز کو ٹرانسپورٹ الاؤنس دیا جائے جب تک یہ شامل نہیں ہوتا یو نیورسٹی آنے جانے کیلئے بس کرایہ وہاڑی اور لاہور کیمپس کی طرح (2000) ماہانہ لیا جائے ۔
گزشتہ کانوکیشن میں سٹاف گریڈ ملازمین کی کھانے کی میز پر انتظامیہ کے توہین آمیز رویہ کے خلاف تمام شرکاء نے قرار داد مذمت منظور کی اور آئیندہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کسی بھی دعوتی کھانا میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہوا .
ریٹائر ہونے والے ملازمین کی کم از کم پیشن (12000) جاری کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
پرنسپل سیٹ کی اپروول کے مطابق آف ڈے ڈیوٹی 800 روپیہ یومیہ کی ملازمین کو ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ اور عام دنوں کے اوور ٹائم کو اس سے الگ رکھا جائے
ریگولر پروموشنز کیلئے ملازمین کی تعداد کے حساب سے سنگشن پوسٹس کی منظوری فوری طور پر کروائی جائے تاکہ کئی سال سے منتظر حقدار ملازمین کو حق مل سکے
سالانہ اپریزیل فارم کی متعلقہ ملازم سے تشہیر کی جائے۔ اور سنیارٹی لسٹوں کی تمام ملازمین میں تشہیر کی جائے۔
ملازمین کے روکے گئے گزشتہ سالوں کے انکریمنٹس فوری بحال کیے جائیں۔ اور ملازمین کے خلاف جاری غیر منصفانہ ظالمانہ اور ہتک آمیز رویہ بند کیا جائے۔
تمام شرکاء نے صدر اسوا ساہیوال کیمپس سے مطالبہ کیا کہ مندرجہ بالا تمام مطالبات کیمپس انتظامیہ اور پرنسپل سیٹ اور مرکزی اسوا قیادت کو بذریعہ ای میل پہنچائے جائیں۔