EXCLUSIVE
لاہور سمیت ملک بھر میں پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہوگا، پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے آئل کمپنیاں اربوں روپے منافع کمانا چاہتی ہے
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لاہور: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافہ ہونے کی اطلاعات پر پٹرول پمپس کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ایڈوانس رقم لینے کے باوجود بند کر دی.
ذرایع نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر کا ایورڈ حاصل کرنے والے اخبار نواءے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جو آئل ٹینکر آئل ڈپوؤں سے روانہ ہونے لگے تھے ان سے بھی پٹرولیم مصنوعات کو آف لوڈ کردیا گیا۔
اگر یہی صورتحال رہی تو پھر لاہور سمیت ملک بھر میں پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہوگا اور پٹرول پمپس پر لڑائی جھگڑے ہونگے۔
سپلائی نہ دینے کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اور آئل کمپنیوں نے اس پر اربوں روپے منافع کمانا ہے۔