جے یو آئی کے قبائلی جرگے نے آپریشن عزم استحکام مسترد کر دیا

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

پشاور:پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام ’گرینڈ قبائلی جرگے‘ نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں افغانستان سے متصل سرحدوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہونے والے جرگے میں قبائلی اضلاع کے مشیران نے شرکت کی۔

جرگے کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد میں قبائلی اضلاع میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کر کے قبائلی علاقوں میں امن قائم کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے کو نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد عسکریت پسندی کے لیے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں