نااہل حکمرانوں نےالیکشن کے موقع پر عوام کو سہانےخواب دکھائے ،بجلی کے بلوں پر 31مختلف اقسام کے حکومتی ٹیکس نافذ ہیں، جاوید قصوری اور طیب محمود کا دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

شھزاد عالمگیر رپورٹر ڈان ٹی وی

لاہو:امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جاوید قصوری اور طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال نے کہا ہےکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ، بلوں میں ہوشربا اضافےاوور بلنگ کے خلاف واپڈا ہیڈ کوارٹر دھرنا دیا گیا۔جس میں سینکڑوں بجلی کے بلوں سے ستائے ہوئےصارفین نے پھرپور شرکت اور نعرہ بازی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے خون پسینے کی کمائی ٹیکسوں کی مد میں لوٹ کر اپنے شاہانہ پروٹوکول پر خرچ کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ بجلی کے بلوں پر 31مختلف اقسام کے حکومتی ٹیکس نافذ ہیں، عوام بلوں کی ادائیگی کے لئے اپنا قیمتی سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ایک طرف ملک کے اندر شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر چکا ہے، معاملات زندگی بری طرح متاثر اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں جبکہ دوسری جانب بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نےالیکشن کے موقع پر عوام کو جو سہانےخواب دکھائے تھے وہ سب ریت کی دیوارثابت ہوہے۔انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت بھی پی ڈی ایم ون کاتسلسل ہے۔ جاوید قصوری نےمذیدکہاکہ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان اور اپوزیشن جماعت ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر قیادت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئےسٹرکوں پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں