رانا وحید احمد ،بیوروچیف ڈان ٹی وی
ساھیوال:ٹنکی چوک فلٹریشن پلانٹ کے قریب گندا پانی اور کوڑا کرکٹ اور 90 موڑ کے علاقے 32/35 چودہ ایل میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی سال سے بند ہے۔ فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کے سبب اہل علاقہ صاف پانی سے محروم ہیں۔ سخت گرمی میں جب طبی ماہریں گیسٹرو کی وبا پھیلنے کا خطرہ ظاہر کر رہے ہیں، 32/35 چودہ ایل کے مکینوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کے باعث وہاں نصب مشینری زنگ آلود ہونے لگی ہے۔ فلٹر پلانٹ کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے لئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز موجود نہیں، انتظامی عدم توجہ کا شکار واٹر فلٹریشن پلانٹ کے گرد کوئی سرکاری روک ٹوک نہ ہونے کے سبب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
اہل علاقہ کہتے ہیں کہ کئی سال ہو گئے واٹر فلٹر پلانٹ بند ہے صاف پانی خرید کر ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہے۔ شہریوں کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔