شھزاد عالمگیر نوائے وقت
لاہور: محکمہ واپڈا کی جانب سے اوور ریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری سراپا احتجاج ۔
محکمہ واپڈا لاہور کی کھلی بدمعاشی ، بدمست ہاتھی بن گیا ۔
اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہزاروں افراد کو کئی کئی سو اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوا دئیے گئے اور پھر درستگی کے نام پر فراڈ کر کے لوگوں کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح بغیر شیڈول لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کر کے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔
لاہور انجمن تاجران عبدلقیوم خان کی سربراہی میں مین بازار ملتان کالونی میں انوکھا احتجاج کیا گیا۔ عوامی ، سماجی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ احکام سے محکمہ واپڈا کی جانب سے زیادتیوں اور اوور ریڈنگ کرنے والے میٹر ریڈز کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ مہنگائی کے اس بدترین دور میں لوگوں سے دوبارہ ایسی ذیادتی نہ ہو۔