رانا وحید احمد ، بیوروچیف ڈان ٹی وی
ساھیوال: میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف قبرستانوں کی صفائی مکمل کر دی گئی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے شہر کے مختلف قبرستانوں مائی شاہ، بھٹو نگر، کوٹ خادم علی اور جھال روڈ قبرستانوں کی صفائی کی۔انہوں نے ایکسین میپکو کے ہمراہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی مرمت، پیچ ورک اور بجلی کی لٹکتی تاروں درست کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ شیخ اشفاق احمد نے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں گے تاکہ مجالس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔