سٹاف رپورٹر نوائے وقت
پیرس:گزشتہ برس کے دوران فرانس میں نسل پرستی اور عدم برداشت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایسا غزہ جنگ سے متعلق عوامی بحث اور مہاجرین مخالف انتہائی دائیں بازو کے خیالات کی وجہ سے ہوا ہے۔
انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی (آر این) نامی سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ یہ سیاسی جماعت فرانس میں تارکین وطن کے حقوق کو محدود کرنے کی تجویز پیش کرتی ہے۔ انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق اس جماعت کے نظریات فرانسیسی آئین میں مساوات، بھائی چارے اور آزادی جیسے درج بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں اور ان سے نسل پرستانہ رائے کو تقویت مل رہی ہے۔