ڈی آئی جی عمران کشور ، ایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے ہمراہ پریس کانفرنس
شہزادہ عالمگیر رپورٹر ڈان ٹی وی لاہور
لاہور:ڈی آئی جی عمران کشور کی ایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے ہمراہ پریس کانفرنس،
اغواء برائے تاوان سیل کی بڑی کارروائی،لڑکیوں کو اغواء کرکے زبردستی جسم فروشی کروانے والا گروہ گرفتار،
علاقہ تھانہ نواںکوٹ لاہورسےاغواء ہونے والی 16 سالہ ماہ نور فیصل آباد سے بازیاب ملزمہ گرفتار،
مغویہ ماہ نور کے والدین نے اغواء کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ لاہور میں درج کروایا تھا،
ملزمہ کے انکشاف پر فیصل آباد کےعلاقہ سے مغویہ ماہ نور،کومل حنا عرف ہانیہ اور مسکان بی بی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،
ملزمہ ممتاز بی بی بچیوں کو پارلر اور نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ لے جاتی اور پیسوں کے عوض جسم فروشی کرواتی،
ملزمہ نے عائشہ کو 2 لاکھ روپے جبکہ کومل حناء کو ڈیڑھ لاکھ میں جسم فروشی کیلئے فیصل آباد میں فروخت کیا،
ملزمہ نے بعد میں ان بچیوں کو فیصل آباد سے اسلام آباد بھجوایا اور جسم فروشی کیلئے ہر ماہ 50 سے 70 ہزار روپے وصول کرتی تھی،
ملزمہ اور اس کا گروہ ان لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ اوراشٹام پیپرتحریر کرواتےاور بلیک میل کرکے جسم فروشی کا مقروہ دھندہ کرواتے،
ملزمہ سے جرائم پیشہ گروہ اور مزید لڑکیوں بارے میں تفتیش جاری ہے،
جرائم پیشہ گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،
ایسے درندہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔