شہزادہ عالمگیر رپورٹر نوائے وقت
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری
ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں شہید کی قبر پر حاضری و سلامی کیلئے پولیس دستہ پولیس لائن سے روانہ ہوا
سب انسپکٹر سید ثمر رضا کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی
لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی پیش کی۔
لاہور پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔
سب انسپکٹر سید ثمر رضا 29 جون 1991 کو تھانہ گلبرگ میں تعینات تھے
دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہوگئے۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں۔
پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔
محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
محکمہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔
شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہی
محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔