رانا وحید احمد
پشاور : پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ مالکان کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر 40 فیصد قابو پا لیا ہے، آپ پر قابو پانے کیلئے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکلز طلب کر لی گئیں، 70 سے زائد ریسکیو ورکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ اور دھوئیں سے 4 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔