اٹلی: نواب چنڈالہ کی حج سے واپسی، اسجد چنڈالہ کی طرف سے ناشتے کا اہتمام ، میزبان، مہمان کے مشترکہ دوستوں کی شرکت

رپورٹ و تصاویر: محمد الیاس قادری

بولونیا/اٹلی: پاک یونائیٹیڈ فیڈریشن اٹلی کے چیف آرگنائزر اور پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر چوھدری نواب خان چنڈالہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اٹلی واپس پہنچ گئے ہیں، مکہ مکرمہ سے بولونیا واپس پہنچنے پر ان کے اٹلی میں مقیم عزیز و اقارب اور دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا، دریں اثناء حاجی چوھدری نواب خان چنڈالہ کے دیرینہ دوست پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے سینیئر نائب صدر اور تعمیراتی ادارے
Park Edil Ponteggi Bologna
کے چیف ایگزیکٹو چوھدری اسجد علی چنڈالہ کی طرف سے حاجی نواب خان چنڈالہ کے اعزاز میں بولونیا میں بیسٹ ریسٹورنٹ اینڈ سویٹ شاپ میں حلوہ پوری، چنے، لسی اور چائے پر مشتمل روایتی لاہوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس میں فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کارکنان سمیت میزبان و مہمان کے مشترکہ دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مولانا قاری غلام یٰسین رضا عطاری نے حج بیت اللہ کے فیوض و برکات پر روشنی ڈالی، حاجی نواب خان چنڈالہ نے حج مبارک کے سفر کے آنکھوں دیکھے مناظر بیان کیئے، میزبان چوھدری اسجد علی چنڈالہ نے چوھدری نواب خان چنڈالہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر اپنی اور ایونٹ کے شرکاء کی طرف سے اجتماعی مبارکباد دی۔ اور ان کی دعوت میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں