رپورٹ محمد الیاس قادری
اٹلی: کیمونے دی Suzzara کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستانی نژاد اطالوی عاطف نذیر سمیت نومنتخب کونسلرز نے شرکت کی، گجرات کے نواحی قصبے جلال پور جٹاں کے ماسٹر نذیر احمد کے 12 سال کی عمر میں اٹلی پہنچنے والے لخت جگر معروف سماجی شخصیت اور اسلامک سوسائٹی اٹلی کے جوائنٹ سیکرٹری 36 سالہ پاکستانی نثزاد اطالوی عاطف نذیر نے رواں ماہ 8 اور 9 جون کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں 4 پارٹیوں کے اتحاد پر مشتمل پینل میں “گو سوزارا” کے امیدوار کے طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے علاقے میں پہلے پاکستانی کونسلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔