فرانس میں قبل از وقت انتخابات؛ ووٹنگ کا عمل جاری

محمد الیاس قادری

پیرس: فرانس میں ایوان زیریں قومی اسمبلی کی 577 نشستوں کے لیے قبل از وقت انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 49 ملین ووٹرز رائے دہی میں حصہ لے سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا جائے گا یا کم از کم ٹرن آؤٹ کے 25 فیصد ووٹس حاصل کیے ہوں۔

دوسرے راؤنڈ میں 12.5 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں اگر کوئی امیدوار 12.5 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرپاتا تو سرفہرست 2 امیدوار دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔

انتخابات کا دوسرا دور 7 جولائی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے 9 جون کو یورپی پارلیمانی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد پارلیمانی انتخابات کا فیصلہ کیا تھا۔

فرانسیسی صدر میکرون کے قبل از وقت انتخابات کے اعلان نے ان کے حلیفوں اور حریفوں کو حیران کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں