ماں اور بیٹا ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ، مسلم ٹاؤن کے رہائشی تھے

رانا وحید احمد، نوائے وقت

ساہیوال:چک نمبر 53 فائیو ایل بلمقابل غلہ گودام گیمبر ماں اور بیٹا ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیے۔مرنے والی عورت کا نام شیمہ بی بی تھا اور بچے کی عمر تقریبا چھ سے سات سال بتائی جاتی ہے۔ مرنے والے مسلم ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ ماں اور بیٹا جانوروں کے لیے چارہ لے کر آ رہے تھے کہ بچہ بھاگ کر ٹرین کی لائنوں میں چلا گیا ماں اپنے بچے کو پکڑنے گئی تو اوپر سے اچانک ٹرین اگئی جس سے ماں اور بیٹا دونوں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں